(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ فرحت آباد میں بارات میں شامل گاڑیوں کی ریس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں موٹر کاروں میں تصادم کے نتیجے میں عبدالستار جاں بحق ہوگئے اورنجیب ولد امیر زادہ ساکن بحرین، عزت اللہ میاں ساکن شین فتح پور، مسماۃ سمیرا ولد سردارساکن کوٹن،کامران ولد وزیر احمدساکن جوختئی،ابوبکر ولد حاضر رحمان ساکن بور، مسماۃ حفصہ دختراسحاق سکنہ کوٹن،مسماۃ سپوگمئی دخترمعراج الدین ساکن شین، مسماۃ مسکان دختر وزیر ساکن کوٹن، مسماۃ خوشی، حمیداللہ، اکمل اورعبداللہ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
