چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کا مٹہ کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)آر پی او ملاکنڈ سجاد خان نے تحصیل مٹہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں کا خود وزٹ کیا جس میں کگہ بانڈہ، گوہل، شیخان، خرکئی، اوار پٹے، بالاسور ٹاپ، ملک پٹے، کنالہ، جانہ، بہادر بانڈہ ٹاپ، بکروسر، لیٹو سر، اونڑہ ڈھیری اور کراکل شامل ہیں۔جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خان خیل خان، ایس پی سپیشل برانچ پیرزربادشاہ، ڈی ایس پی سرکل مٹہ غنی الرحمان، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات حبیب اللہ سمیت ایس ایچ اُو تھانہ کالاکوٹ، مٹہ، فتح پور، چپریال اور خوازہ خیلہ بھی شامل تھے۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ضلعی پولیس سوات، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے جوانوں نے حصہ لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کو ایس پی لوئر سوات نے تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی اُو ملاکنڈ نے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں بنائے گئے پولیس چوکیوں کا بھی دورہ کیا اور پولیس جوانوں سے ملے۔ آر پی او ملاکنڈ نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں شامل پولیس افسران اور جوانوں سے کہا کہ سوات پولیس فورس ایک دلیر فورس ہے۔ گذشتہ نامساعد حالات میں جس طرح سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا، اسی طرح آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بذاتِ خود اپنی فورس کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود رہوں گا۔

Related posts

اہلِ بڈئی سیرئی کا اپنی جائیداد کے غیر قانونی انتقالات کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

Ba Khabar Swat

سوات، بارش و برف باری سے سردی میں مزید اضافہ

Ba Khabar Swat

سوات میں جلسوں،جلوس اور اجتماعات پر دفعہ144 کے تحت پابندی نافذ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment