چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے مرکزی کمیٹی کا خصوصی اجلاس 23 نومبر کو مرکزی دفتر کوئٹہ میں طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسف زئی نے رابطہ پر بتایا کہ پختون خوا میپ پچھلے دس سال سے شدید تنظیمی، سیاسی اور نظریاتی بحران سے نبرد آزما ہے۔ اس تمام عرصے میں پارٹی کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی اور پارٹی چیئر مین محمود خان اچکزئی سے بار بار مطالبہ کیا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں، لیکن پارٹی چیئر مین نے اجلاس بلانے کے بجائے بعض دیرینہ ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی اور تمام تر کارروائیوں سے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی جنرل سیکرٹری کو بے خبر رکھا۔ بحیثیتِ مرکزی جنرل سیکرٹری مَیں نے اب 23 نومبر کو مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Related posts

بریکوٹ گورتئی،لڑکی کی خود کشی کی کوشش

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

شرپلم میں زہریلی دوا کھانے سے دو کمسن بچیاں بے ہوش

Ba Khabar Swat

Leave a Comment