(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں پک اَپ کی ٹکر سے چھبیس سالہ علی شاہ جاں بحق ہوگیا۔ کالام میں سترہ سالہ لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلو کلے کنڈاک میں فریقین کے درمیان تصادم میں دونوں طرف سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ رشہ گٹہ میں دو افراد کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ غالیگے میں موٹر سائیکل گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
