چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ہائی کورٹ نے بعض حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خوشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سوات کی کچھ انتخابی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی حالیہ حلقہ بندیوں کے خلاف پی کے چار، پانچ اور نو سے تحریکِ انصاف کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان، پی کے نو سے اورنگزیب ایڈووکیٹ، پی کے چار سے شمس الہادی ایڈووکیٹ، علی شاہ ایڈوکیٹ اور ایم پی اے عزیز اللہ گران کی جانب سے پختون ولی ایڈوکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے ان حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ پٹوار، سرکل اور تحصیل کے حساب سے حلقہ بندیاں کریں۔

Related posts

کبل، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد

Ba Khabar Swat

موٹر وہیکل ایگزامنر نے سوات کے عوام کے کروڑوں ہڑپ کرلیے،

Ba Khabar Swat

کبل پولیس، ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار،رقم برآمد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment