(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کا اقدامِ خودکشی۔ مٹہ میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ن) نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مٹہ کے ہی علاقہ درشخیلہ میں بھی شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو بھی بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
