(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوات کا دورہ کیا اور زرعی شعبے میں کی گئی نئی تحقیق کا جائزہ لیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے انسٹی ٹیوٹ کے تشخیصی لیب کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں زرعی شعبے میں کی گئی نئی تحقیق پر ڈاکٹر فضل مولا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کے خطاب سے پہلے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ایاز نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے لیکر اب تک کی پیشرفت اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیشن میں انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سائنسدانوں اور تحقیق سے وابستہ دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اختتامی سیشن سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ زراعت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے مگر بدقسمتی سے سب سے زیادہ خطرات بھی اسی شعبے کو لاحق ہیں۔ کلائمٹ چینچ اور زرعی زمینوں کو دیگر مقاصد کے لئے بے جا استعمال سے ملک میں فوڈ سیکورٹی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
previous post
