چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تور گل کے ہاتھوں سوات کے سابق وزرا اور اراکینِ اسمبلی کا جینا حرام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوشل میڈیا پر ”تور گل“ نامی آئی ڈی نے سوات کے سابق وزرا اور اراکینِ اسمبلی کا جینا حرام کردیا۔ فیس بک پر تور گل نامی آئی ڈی سے روزانہ کی بنیاد پر سوات کے سابق وزرا اور اراکینِ اسمبلی کے کرپشن بارے تفصیل اور ثبوت کے ساتھ پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں۔ فیس بک پر ”تور گل“ نامی آئی ڈی کو چند دنوں میں 18 ہزار لوگوں نے فالو کیا ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تور گل سابق وزیر اعلیٰ، سوات سے تعلق رکھنے والے وزرا اور اراکینِ اسمبلی کے ان رشتہ داروں جن کو پچھلی حکومت میں اعلیٰ سرکاری عہدوں پر بھرتی کیا گیا ہے کے نام شیئر کرتے ہیں۔ ساتھ میں سابق اراکینِ اسمبلی کے کرپشن بھی پوسٹ کرتا ہے، تو ان کے فالورز کمنٹس میں پوسٹ کی مزید تفصیلات دیتے ہیں۔ سوات کے کچھ سابق اراکینِ اسمبلی نے تور گل آئی ڈی کے بارے میں معلوم کرنا چاہا، لیکن جب تور گل کو معلوم ہو،ا توتور گل نے اپنی آئی ڈی پر ایک پوسٹ شیئر کی کہ”تور گل تک پہنچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔“ تور گل کے بارے میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تحریکِ انصاف کے سابق اراکینِ اسمبلی کا قریبی ساتھی رہا ہے، جس کی وجہ سے تور گل کو اندر کے معاملات کا علم ہے۔ تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور مینگورہ سے سابق رکن اسمبلی فضل حکیم خان یوسف زئی نے تور گل کے انکشافات کے بعد اپنی ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوئی مجھ پر کرپشن ثابت نہیں کرسکتا کہ میں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، تاہم انہوں نے کہا کہ جہاں میں نے سڑکیں تعمیر کی ہیں، وہاں کے لوگوں نے مجھے مفت زمینیں دی ہیں۔

Related posts

سوات میں بھی یومِ شہدا جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Ba Khabar Swat

Fourth Day Of Rain In Swat,Cold Turns Back

Ba Khabar Swat

JI Swat, aainda intikhabat main umeedwaro ki namzadgi ka intikhab karlea gaya

Ba Khabar Swat

Leave a Comment