چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈی پی او آفس سوات میں ٹریفک بارے یک روزہ سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی جانب سے(پہلے سلام پھر کلام )کے حوالے سے ڈی پی او آفس سوات میں ایک روزہ سمینارکا انعقادکیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وارڈن شہریوں کے ساتھ پہلے سلام پھر کلام کریں۔ ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں آپ کی سب سے پہلی ذمہ داری مین روڈ اورسروس روڈپر غلط پا رکنگ کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات کو ہاتھ کے مہذب اشاروں سے سیٹ بیلٹ باندھنے کی ہدایت کریں۔ اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک اہلکار کے اشارے یا خود کارٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرے تو یہ بالکل نا قابل معافی جرم ہے اور اس ڈرائیورکومتعلقہ کوڈ میں چالان لازمی دیں، جو ڈرائیورگاڑی کی چھت یاپائیدان پر سواریاں لے جا رہی ہوں، ان کو روک کر زائد سواریاں گاڑی سے اتاریں۔ سواریوں کے لئے متبادل بندوبست کریں اور متعلقہ ڈرائیور کو قانون کے مطابق چالان دیں۔ موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیور کو فورا اور اخلاق کے ساتھ چالان کریں

Related posts

بلوں میں فیول سرچارج ختم کرنے بارے ٹریڈرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس

Ba Khabar Swat

عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری، کئی کلینک اور لیبارٹریاں بند

Ba Khabar Swat

بارات میں شامل موٹر کار الٹ گئی، چار افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment