چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کمسن ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے کمسن ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پہلے دن مینگورہ شہر میں دو سو پچاس سے زائد کمسن ڈرائیوروں کو پکڑ کر ان کے والدین سے آئندہ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کرنے کے حلف نامے لے لیے۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے مطابق ڈی پی او سوات کی ہدایت پر اس آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر میں کم سن ڈرائیوروں کو پکڑ کر ان کے والدین سے آیندہ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کرنے کا حلف نامہ لے کر چھوڑا جائے گا۔ اگر کوئی کم سن دو بارہ ڈرائیونگ کرتے پکڑا گیا، تو پھر بچے کے والد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر کار، موٹر سائیکل وغیرہ نہ دیں اور ان کو کم عمری میں ڈرائیونگ سے روک کر ان کی جان بچائیں۔

Related posts

کالام، اسنو کبڈی ٹورنامنٹ مٹلتان کبڈی ٹیم نے جیت لیا

Ba Khabar Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

Ba Khabar Swat

سوات، زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment