سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر عامر آفاق کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود اور سٹاف نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین نے تبدیل ہونے والے ڈی سی سوات کی کار کردگی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دورانِ تعیناتی سوات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کرکے کام کیا۔ ایک ارب روپے سے زائد بیوٹیفکیشن سکیم میں ذاتی دلچسپی لی جس کی وجہ سے یہ منصوبہ کامیاب ہوا۔ تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو ڈی سی آفس کی جانب سے اعزازی شیلڈ دیا گیا ۔
