چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کم سن بچے کے ملکی و غیرملکی اغواکار سلاخوں کے پیچھے بھیج دیے گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت کے جج محمد عارف نے کم سن بچے کو تاوان کے لئے اغوا کرنے والے خاتون سمیت تین غیر ملکی اغوا کاروں کو جرم ثابت ہونے پر بارہ، بارہ سال قید اور مجموعی طور پر 22 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ سینئر پبلک پراسیکوٹر سعید نعیم خان اور ملزمان کے وکیل کی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزمان مسماۃ تاج بی بی، عبدالمتین اور سرور ساکنان افغانستان کو دفعہ 365 میں پانچ، پانچ سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 363 میں دو، دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور دفعہ 7ATA میں پانچ ، پانچ سال قید اور 20,20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ ملزمان نے یکم جون 2016ء کو کم سن بچے ایان ولد صداقت کو سیدو شریف سے اغوا کیا تھا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جن کو بعد میں پولیس نے بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Related posts

30 سال بعد مستعمل انٹی بائیوٹیک ادویات غیر مؤثر ہوجائیں گی، ڈاکٹر اسرارا لحق

Ba Khabar Swat

کبل خود کش حملہ، دوسرے روز بھی سرچ آپریشن

Ba Khabar Swat

سوات،دریا میں غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹس چلانے والے 8افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment