سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چالیار کوز کلے میں باؤلے کتے نے نو افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ بدھ کو ایک باؤلے کتے نے کوز کلے میں لوگوں پر حملہ کردیا۔ کتے نے ایک کے بعد ایک آنے والے شخص کو کا ٹ کر شدید زخمی کرنا شروع کیا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں علاؤالدین، عبدالرحمان، معاذ، اکرام، حزب اللہ، ارباز، صابر، باچا رحمان اور غنی کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا ۔
