سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عوامی نیشنل پارٹی میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات سامنے آنے لگے۔اے این پی تحصیل بابوزئی کے ایڈیشنل سیکرٹری نورخان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔مزید رہنماؤں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے بعد کئی پارٹی رہنما نالاں ہوچکے ہیں۔ ایک طرف ٹکٹوں کی تقسیم پرکارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے تو دوسری طرف رہنماؤں کی جانب سے استعفے بھی دئے جانے لگے ہیں۔ ابتدائی طور پر تحصیل بابوزئی کے ایڈیشنل سیکرٹری نورخان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید کئی رہنماؤں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ جس سے اے این پی کو آئندہ انتخابات میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔
previous post
