(با خبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع علاقہ بائی پاس پر دریاکنارے سے ہوٹل ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ بنڑ پولیس کے مطابق مقامی ہوٹل کا ویٹرمحمد ذہیب سکنہ لنڈی کوتل تین روزقبل لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش مینگورہ بائی پاس پر دریاسے ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش پر ظاہر ی طورپر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ تاہم پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
previous post
