چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، تعلیم دو، ووٹ لو کے موضوع پر سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ’’تعلیم دو ، ووٹ لو‘‘ کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی۔ سمینار میں سابق اراکین اسمبلی اور موجودہ امیدواروں نے شرکت کی۔ ساتھ تعلیم کے لئے اپنے حلقہ میں کئے جانے والے کاموں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ امیدواروں نے تعلیم کی ترقی کے بارے میں اپنا منشور بیان کیا ۔ اس موقع پر حاضرین نے امیدواروں سے سوالات کئے جن کے انہوں نے جوابات دئے۔ سمینار کے شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ضلع سوات میں دوسرے مسائل کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوئی تھی۔ اب آہستہ آہستہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ لڑکے اور لڑکیاں اب سکول جاتے ہیں، مگر اب بھی کافی مسائل کا شکار ہیں۔ سوات میں جماعت پنجم کے 40.2 فی صد بچے اردو یا پشتو میں پڑھ سکتے ہیں اور سوات کے صرف 44 فی صد بچے ریاضی کے سادہ سوالات حل کرسکتے ہیں۔ سوات میں معیارِ تعلیم کی پستی کی ایک وجہ سکولوں میں سائنس کے اساتذہ کی کمی ہے۔ سوات میں حصولِ تعلیم میں سب سے بڑی رکاؤٹ پرائمری لیول کے بعد سکولوں کی کمی ہے۔ محکمۂ تعلیم ضلع سوات کی رپورٹ کے مطابق 81 فیصد سکول پرائمری کے ہیں جب کہ صرف 2.3 فیصد (38سکول) ہائیر سیکنڈری ہیں، جو کہ ان کے گھروں سے بہت فاصلے پر ہیں، جو لڑکیوں کے سکول میں داخلے کی رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ لڑکیوں کے سکولوں کا تناسب کم ہونا بھی لڑکیوں کے سکول میں کم داخلے کا سبب بن رہا ہے۔

Related posts

سوات، فلورملز کو تین ماہ بعد بھی سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم نہ ہوسکا

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ،موٹر سائیکل اور ہائی ایس میں ٹکر،تیسرا سوار بھی چل بسا

Ba Khabar Swat

سوات میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment