چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شہزادہ عدنان اورنگزیب کا پی کے5 میں ایم ایم اے و محمد امین کی حمایت کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ، والئی سوات کے پوتے اور سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے، سابق ایم این اے شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب نے پی کے5 مینگورہ میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ محمد امین سے ملاقات کے بعد انہوں نے ان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میرے دادا والئی سوات اور میرے والد سابق گورنر میاں گل اورنگزیب کے بعد اگر سوات کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی نے کام کیا ہے، تو وہ صرف محمد امین ہے۔ انہوں نے پی کے 5 میں اپنے ووٹروں، ہمدردوں اور دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ کل25جولائی کو خادم سوات محمد امین کو ووٹ دے کر سوات میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں ۔

Related posts

ہاکی سٹیڈیم مینگورہ، آسٹروٹرف بچھانے کا کام مکمل

Ba Khabar Swat

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت بیوٹی فیکیشن بارے اجلاس

Ba Khabar Swat

انتخاب عوام کا حق ہے،جسیکسی کو لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، سنیٹر مشتاق احمد خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment