چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

خود کو فوجی ظاہر کرنے والا ڈاکوؤں کا منظم گروہ سرگرم

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے اپنے آپ کو فوجی ظاہر کرکے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا۔ تھانہ مینگورہ کے بارامہ چوکی کی حدود میں بھی گذشتہ روز چند ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہلِ خانہ کو یر غمال بنایا اور ان کو کہا کہ ہم فوجی ہیں۔ اسلحہ کی نوک پر اہلِ خانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے گھر سے نقدی اور زیورات لے اڑے، جس کی رپورٹ بارامہ پولیس چوکی میں درج کرادی گئی ہے۔ اس طرح کے مزید واقعات کی اطلاع بھی ہے لیکن لوگ عزت بچانے کی خاطر پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرارہے۔ ان واقعات کی وجہ سے شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

Related posts

کالام،باؤلے کتے نے دو افراد کو کاٹ لیا

Ba Khabar Swat

فضاگٹ ٹرک حادثہ، لاپتہ افراد کے لواحقین کی اپیل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Ba Khabar Swat

سوات، ایک ہی روز دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس

Ba Khabar Swat

Leave a Comment