چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

راستے میں متنازعہ دکان کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں راستے میں متنازعہ دکان کی تعمیر کے خلاف گاؤں والوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بشام مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ۔انتظامیہ نے فریقین کو طلب کرکے شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ڈھیرئی باباجانے والے راستے میں ا یک فریق نے دکان تعمیر کی ہے جس کے خلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس کی قیادت انور شیر ،جاوید اورناظم شیر علی کررہے تھے ۔مظاہرین نے بشام مینگورہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مخالف فریق نے شاملات کی اراضی میں راستہ بند کرکے دکان تعمیر کی ہے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔بعدازاں حکام نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو شواہد سمیت اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کردی تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جاسکے ۔

Related posts

ڈاکٹر حسن شیر کی کتاب دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں بطورِ ٹیکسٹ بک شامل

Ba Khabar Swat

مٹہ پولیس کی کارروائی، مطلوب شدت پسند گرفتار

Ba Khabar Swat

موٹر وہیکل ایگزامنر نے سوات کے عوام کے کروڑوں ہڑپ کرلیے،

Ba Khabar Swat

Leave a Comment