چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج، طلبہ کا اساتذہ کے خلاف مظاہرہ، روڈ ٹریفک کے لیے بند

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سیکڑوں طلبہ نے اساتذہ کی جانب سے کلاسز نہ لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کا نظام معطل رہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ میں اساتذہ کلاسز میں نہیں آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکنڈ شفٹ کو مارننگ شفٹ میں تبدیل کیا جائے۔ بعد میں پولیس افسران کے ساتھ مذاکرات کے بعد طلبہ نے روڈ کھول کر احتجاج ختم کردیا۔

Related posts

بجلی، گیس و ٹیلی فون بل میں ہیڈن ٹیکس کا نوٹس لیا جائے، فضل خالق ماڈرن

Ba Khabar Swat

سوات، انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، زیر صدارت اے ڈی سی منعقد

Ba Khabar Swat

پشاور میں پروفیسر کو قتل کرکے گاڑی چھیننے والا ملزم سوات میں گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment