چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات،میڈیکل کالجوں میں داخلوں بارے تیسری بارایٹا ٹیسٹ کا انعقاد

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات سٹیڈیم میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے تیسری بارایٹا ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔ ٹیسٹ میں سوات شانگلہ بونیرکے 1207 طالبات سمیت4200طلبہ شریک ہوئے۔ ٹیسٹ کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ او رایٹاسمیت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، انجینئر افضل خان، محمد عقیل خان اور عزیز محمدسمیت ایٹاکے نمائندے اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔ اس موقع پر فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ویب سائٹ پرجاری کردیا جائے گا۔

Related posts

مینگورہ، مبینہ چوروں کی آمد، شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا

Ba Khabar Swat

سیلابی ریلے میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات، کروناسے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 30 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment