چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سفید چھڑی کا عالمی دن، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا خطاب

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ ذہنی وجسمانی طور پر معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹے کی صوبائی حکومت کی پالیسی پر ملاکنڈ میں سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں اس پالیسی کے تحت کئی افراد کو بھرتی کیا گیا، تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمارے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ایسے کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کا نام دیا ہے۔ کیوں کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے عام شہریوں سے زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور کئی نے کھیل و معیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ وہ نابیناؤں کے لیے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر سوات پبلک سکول اورکالج میں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈنے کیا تھا۔

Related posts

تا جر برادری کا محکمۂ خوراک کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

ضمنی انتخابات ک لیے انتظامات مکمل، میدان آج سجے گا

Ba Khabar Swat

Mingora, Tajir Tax Namanzor

Ba Khabar Swat

Leave a Comment