سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے وکلا کا اہم کردار مسلمہ ہے۔ معاشرے میں فوری اور سستے انصاف کے ساتھ ساتھ جمہوریت، قانون اور میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے وکلا برادری نے ہمیشہ بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اسلئے ہم وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ وہ ڈسٹرکٹ کورٹس گل کدہ سیدو شریف میں وکلا بار روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سوات بار ایسوسی ایشن کے صدراخترمنیر ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی موجود تھے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ مسلمان صرف دنیا کی زندگی پر نہیں بلکہ آخر ت اور یو م حساب پر بھی یقین رکھتے ہیں، جہاں انصاف و عدالت میں گواہ ہمارے اپنے ا عضا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
previous post
next post
