چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019 کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019 میں تعینات سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جنہیں بورڈ حکام کی جانب سے امتحانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،کنٹرولرامتحانات نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مکمل سسٹم تیار کیا گیاہے جس کے ذریعے انٹر میڈیٹ امتحان 2019 لیا جائے گا، جس میں اساتذہ کرام کی لگن اور محنت کی ضرورت ہوگی تاکہ بچوں کو ان کے جائز حق دلا جائے ، اس موقع پر تمام تعینات عملہ پر زور دیاگیا کہ امتحانی ہال میں موبائل فون کا استعمال قطعاً ممنوع ہوگا ، جس کا اطلاق تمام طلباء و طالبات بشمول تمام امتحانی عملہ پر ہوگا ۔

Related posts

سائنس فیسٹول، جی جی ایچ ایس ملوک آباد کی طالبات کا گوبر گیس کا کامیاب تجربہ

Ba Khabar Swat

بہادر بانڈہ میں دو مکانوں پر آسمانی بجلی گرگئی

Ba Khabar Swat

سوات بورڈ،انٹر کے سالانہ امتحانات، المدینہ نے میدان مار لیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment