چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم نے نیشنل گیمز کے لیے کوالی فائی کرلیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ زون اے میں سوات یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایچ ای سی نیشنل گیمز کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ زون اے میں ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ یونیورسٹی، ایبٹ آباد یونیورسٹی، بنوں یونیورسٹی، ملاکنڈ یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور سوات یونیورسٹی کی ٹیمیں شامل تھیں۔ فائنل میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور سوات یونیورسٹی کازبردست مقابلہ ہوا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈی گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے سوات یونیورسٹی کو ہرا دیا۔ سوات یونیورسٹی ٹیم کے کوچ محمد ایاز نے اس حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات یونیورسٹی کی ٹیم اچھی ہے اور ایچ ای سی نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related posts

اے این پی سوات کا اسد اچکزئی و دیگر لاپتا افراد کے حق میں مظاہرہ

Ba Khabar Swat

mingora news

Ba Khabar Swat

سوات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کا بیچلر ہاسٹل کا افتتاح

Ba Khabar Swat

Leave a Comment