سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ زون اے میں سوات یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایچ ای سی نیشنل گیمز کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ زون اے میں ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ یونیورسٹی، ایبٹ آباد یونیورسٹی، بنوں یونیورسٹی، ملاکنڈ یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور سوات یونیورسٹی کی ٹیمیں شامل تھیں۔ فائنل میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور سوات یونیورسٹی کازبردست مقابلہ ہوا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈی گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے سوات یونیورسٹی کو ہرا دیا۔ سوات یونیورسٹی ٹیم کے کوچ محمد ایاز نے اس حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات یونیورسٹی کی ٹیم اچھی ہے اور ایچ ای سی نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
previous post
