چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

روشن سپیشلائزڈ ہسپتال میں 10 فروری کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  روشن سپیشلائزڈ ہسپتال میں 10فروری بروز اتوار کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کیمپ کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد نہ صرف لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات مہیا کرنا ہیں بلکہ علاج کے جدید اصولوں سے باخبر کرنا ہے۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی جیسے ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے نہ صرف مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جاتا ہے بلکہ مریضوں کو مخصوص رسائی بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے قیام کا مقصد اہلِ علاقہ کو معیاری او متحمل علاج فراہم کرنا ہے۔ انہوں کے کہا کہ 10 فروری بروز اتوار ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سہیل وحیدسکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر ارشد خان نفرالوجسٹ، ڈاکٹر جواد چلڈرن سپیشلسٹ، ڈاکٹر امجد علی شاہ ماہرِ امراض قلب و ہائی بلڈ پریشر، ڈاکٹر امیر امان اللہ جنرل سرجن، ڈاکٹر عبدالصبورڈینٹل سرجن، ڈاکٹر نوید سلطان جنرل اینڈ لپروسکوپک سرجن و یورالوجسٹ، ڈاکٹر سمیع اللہ جان ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر رخسانہ خورشید گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر خورشید علی ماہر امراض چشم، ڈاکٹر اسامہ احمد خان نیوروسرجن، ڈاکٹر ساجد علی سونالوجسٹ، ڈاکٹر مظفر سید ماہر امراض بے اولادی اور ڈاکٹر محمد حسین ماہر امراض شوگر، نہ صرف مفت معائنہ کریں گے بلکہ ادویہبھی مہیا کریں گے۔

Related posts

جمعیت علمائے اسلام سوات، ایک بار پھر اختلافات سر اٹھانے لگے

Ba Khabar Swat

مسجد اقصیٰ کے معاملے میں گھٹنے ٹیکے جارہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد خان

Ba Khabar Swat

سیدو شریف شگئی،جوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment