سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر 1500لیٹر سے زائد دیسی شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ اور ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواحی علاقے شاہدرہ(وتکے) میں ایک مکان میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپا مارا، جہاں سے پولیس نے 1512 لیٹر دیسی شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے تین ملزمان نورخان اور محمد اقبال ساکنان بحرین حال شاہدرہ اور عبدالمطلب سکنہ فیض آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
previous post
