چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

لوکل کونسل ایسو سی ایشن کے پی کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر کنونشن کا انعقاد

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   لوکل کونسل ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن نے ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کی فعالیت کے لئے ضلعی حکومتوں کو برقرار رکھا جائے۔ لوکل گونمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت اختیارات دیے جائیں۔ ودودیہ ہال سیدو شریف میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لوکل کونسل ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حمایت اللہ مایار، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، نائب ناظم عبدالجبار خان، تحصیل ناظم اکرام خان، ضلع ملاکنڈ کے ناظم سید احمد علی شاہ، ضلعی ناظم دیر اپر صاحب زادہ فصیح اللہ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی اور دیگر نے کہا بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے ایکٹ 2013ء اور 2001ء پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے اپنے اختیار ات سے بھی لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات نظام میں ضلع کونسل اور ضلع ناظم کی اہمیت کو برقرار رکھا جائے۔ افسر شاہی اور بیوروکریسی ضلعی حکومتوں کے خاتمے سے گریز کریں ۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، بی ایس سی آنرز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

Ba Khabar Swat

Leave a Comment