چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سرسبزوشاداب پاکستان پاک فوج کا سلوگن ہے، میجر جنرل خالد سعید

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  پاک فوج کے جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید نے کہاہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر قوت ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قوم اور خاص کر سواتی قوم کا جذبہ قابل تحسین رہا۔ سرسبزوشاداب پاکستان پاک فوج کا سلوگن ہے اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اس اہم قومی فریضہ کو بھی انجام دینے کی کوشش کررہی ہے۔ 2 سال میں 23 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ ہر شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے تاکہ پاکستان کو سروسبزشاداب بنایاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف ائرپورٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرجی او سی سوات میجر جنرل خالد سعید،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر اور دیگر سول وفوجی حکام کے علاوہ ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان اور عمائدین علاقہ نے بھی پودے لگائے۔

Related posts

سوات، حکومت کی شجرکاری اور سرکاری افسران کی ’’شجر کٹائی‘‘ مہم جاری

Ba Khabar Swat

موسم سرما میں بھی ڈینگی کے وار جاری، مزید سات افراد متاثر، تعداد 482 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Palogah/ Eajgal Road is Still blocked Due to Heavy Snowfall This Year

Ba Khabar Swat

Leave a Comment