چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایم پی اے فضل حکیم کے سیکورٹی گارڈ اور موٹرسائیکل سوار کے مابین ہاتھاپائی، لیویز اہلکار زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ میں قمبر بائی پاس چوک میں ایم پی اے فضل حکیم کے سیکورٹی گارڈ اور موٹرسائیکل سوار کے مابین ہاتھاپائی، لیویز اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوکر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم کے گارڈ ز کی گاڑی میں سوار گارڈز اور موٹرسائیکل سوارکے مابین ہارن بجانے پر تکرار ہوئی۔ لیویز اہلکار احسان اللہ کے مطابق موٹرسائیکل سوار منصورخان سکنہ قمبر نے بدزبانی کی اور بعد ازاں حملہ آور ہوا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جب کہ موٹرسائیکل سوار نے الزام عائد کیا ہے کہ لیویز اہلکار نے ساتھی سمیت اس پر حملہ کرکے زخمی کیا ہے جس پر پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔لیویز اہلکار کے خلاف ابتدائی روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related posts

عمران کے پیروکاروں کو ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر شرم نہیں آتی، امیر مقام

Ba Khabar Swat

واپڈا کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اعجاز خان

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال،ایک اور مریض کورونا سے انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment