چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عالم گنج کا رہائشی معلم نامعلوم افراد کے ہاتھوں سخرہ کالا کوٹ میں قتل

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیلِ چارباغ کے علاقہ عالم گنج سے تعلق رکھنے والے سرکاری مڈل سکول میں دینیات کے 56سالہ استاذ کو نامعلوم افراد نے تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ کالا کوٹ میں قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق محمد صابر ولد شیرا قط منگل کو گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج تحصیل چارباغ میں ڈیوٹی کے بعد سے غائب تھا۔ بدھ کو ان کی لاش سخرہ میں ملی۔ جہاں نامعلوم افراد نے ان کو قتل کرنے کے بعد جسم کے کچھ اعضا بھی کاٹ کر ساتھ لے گئے۔ مقتول کے بیٹے ذاکر کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related posts

سراج الحق 28 مارچ کو نشاط چوک میں جلسے سے خطاب کریں گے

Ba Khabar Swat

جشنِ سوات تقریبات،”پُرامن سوات میں صوفی نائٹ“ کا اہتمام

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ، چیئر مین شپ کے لئے12امیدواروں میں مقابلہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment