چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پولیس سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے، آر پی او سعید خان وزیر

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شکایات سیل اور دوسرے اداروں سے پولیس کے متعلق آنے والی شکایات کا بروقت ازالہ اور ایسی صورتحال پیدا کریں کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سوات سے کمپلینٹ انچارج ایس پی ملک محمد اعجاز خان، شانگلہ ایس پی جاوید احمد، دیر لوئر ارباب شفیع اللہ خان، دیر اپر ایس پی سجاد احمد اور چترال ایس پی خالد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل وزیر اعظم کی شکایت سیل سے 200 شکایات موصول ہوچکی ہیں، جن میں اب تک 150 حل کردی گئی ہیں اور 50پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

کبل گالوچ، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

مرد اور خواتین درجہئ چہارم ملازمین کا کئی ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment