چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدوشریف، بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سیدوشریف پولیس نے گل کدہ میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم خان زادہ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف فضل رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز گل کدہ نمبر تین میں بیرون ملک سے آنے والے ملزم خان زادہ ولد گل سکنہ سویگلئی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ مہناز کو فائرنگ کرکے قتل کردیااورجائے واردات سے فرار ہوگیا۔تاہم سیدوشریف پولیس نے مقتولہ کے والد حیدرخان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور اُسے گرفتار کرلیا۔

Related posts

شموزئی، دماغی مریض کا علاقہ کے معزز پر گینتی سے حملہ

Ba Khabar Swat

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ملم جبہ میں سنو میراتھن ریس کے مقابلے

Ba Khabar Swat

قبرستان میں قبضوں اور تجاوزات کے خلاف اہلِ سیدو شریف کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment