چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

زرعی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کا خاتمہ، کسانوں کا نشاط چوک میں مظاہرہ

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں زرعی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے مبینہ خاتمے کے خلاف کسانوں نے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں زمین دار خورشید علی خان، محمد سلیم اور دیگر نے کہا کہ سوات میں زرعی تحقیقاتی ادارہ کا خاتمہ سوات سے زراعت کا خاتمہ ہے۔ اس ادارے کے خاتمے سے سوات میں آہستہ آہستہ زراعت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ غلے اور پھلوں کی پیدوار ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد آڑو کی پیداوار سوات کر رہا ہے، جو ختم ہو جائے گی۔ اس ادارہ کا خاتمہ سوات کے کسانوں اور عوام کا معاشی قتل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی سوات کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی بنانے کے لئے ایک اہم ادارہ کا خاتمہ نہیں ہونا چاہیے۔ صوبائی حکومت زرعی یونیورسٹی کے لئے کسی اور جگہ زمین کا انتخاب کرلے۔

Related posts

لنڈاکے ، پولیس نے ملزم کو ڈیڑھ کلو گرام چرس سمیت دھر لیا

Ba Khabar Swat

افضل خان لالا کو بچھڑے چار سال مکمل ہوگئے

Ba Khabar Swat

جھیلوں اور آبشاروں کی سرزمین سوات میں گبین جبہ خوبصورت اضافہ، خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment