چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بنڑ پولیس کا ہوٹل پر چھاپا، چار خواتین ڈانسر اور 18 تماش بین گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ کی بنڑ پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپا مار کر 4 خواتین ڈانسر اور18تماش بینوں کو گرفتارکرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کے مطابق عوام نے شکایت کی کہ ہوٹل میں تیز میوزک کے ساتھ ڈانس پارٹی ہے، جس کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہورہی ہے جس پر وہ علاقہ ایس ایچ او طارق خان اور نفری کے ہمراہ ہوٹل ہلز پارک فضاگٹ پہنچا، جہاں ایک ہال میں ڈانس پارٹی چل رہی تھی۔ بڑے سپیکروں پر تیز موسیقی چل رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے 4 رقاصاؤں نذرانہ، شاندانہ، حنا اور نیلم ساکن بنڑ مینگورہ اور تماش بین اقبال حسین، محمد سلیم،راحت علی، جنید احمد، عبید، نعیم اللہ، زوہیب، آفتاب علی، امجد علی، داؤد خان، اسرار، مرسلین، وہاب، سلمان، عمر رحمان،شاعر،سمیع اللہ اور ہوٹل منیجر کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے خواتین کو دارلامان اور مردوں کو حوالات میں بند کیا، اور صبح عدالت میں پیش کیا جہاں تمام افراد کو جرمانہ کرکے رہا کردیا گیا۔

Related posts

سوات کے زمرد کے بیوپاری کو لوٹنے والا گرفتار

Ba Khabar Swat

ہماری جدوجہد ظالمانہ نظام کے خاتمہ کے لئے ہے، محمد امین

Ba Khabar Swat

اینگروڈھیرئی، گھریلو تنازعہ پر باپ کی مبینہ فائرنگ سے بیٹا زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment