چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

روک سکو تو روک لو، جے یو آئی سوات کا وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے طاقت کا مظاہرہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    جے یو آئی کی جانب سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے ریلی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں روکنے کی دھمکیوں کے بعد جے یو آئی نے سوات کی تحصیل مٹہ میں وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب دھرنا دے دیاجس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ سیکڑوں موٹرسائیکل سواروں نے بھی وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقے میں ریلی نکالی اور اپنی بھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنمامولانا عبدالغفور، ضلعی صدر قاری فتحت اللہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ محمود خان کے چیلنج کو جے یو آئی کے کارکنوں نے مسترد کردیا ہے۔ دینی و ایمانی جذبے سے نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جیلوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ پیمرا کی ظالمانہ پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ریلی صرف اسلام آباد دھرنے کی تیاری ہے۔ اصل مظاہرہ اسلام آباد میں کیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو بھی چیلنج کردیا کہ روکنے والے وزیراعلیٰ اب کہاں ہیں؟ روک سکو تو روک لو!انہوں نے کہاکہ ہم عوام دشمن حکومت ختم کرکے ہی دم لیں گے اورقائد جمعیت کے حکم پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں جی یو آئی کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے گرد سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات رہے۔ آنسو گیس، ڈنڈوں اوربکتر بند گاڑیوں سے لیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کے گھرکا گھیراؤکیے رکھا۔ وزیراعلیٰ کے گھر کے راستے پر کسی بھی قسم کی ریلی اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ امن و امان اور وزیر اعلیٰ کے گھر کی حفاظت کے لئے ڈی پی او سمیت اعلیٰ سرکاری حکام تحصیل مٹہ میں موجود رہے، تاہم کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکا۔ جے یو آئی کے کارکنوں نے پُرامن مظاہرہ کیا اور منشتر ہوگئے۔

Related posts

یونیورسٹی طلبہ کے ماڈلز مینگورہ شہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں شامل

Ba Khabar Swat

سوات، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، 2پینل آمنے سامنے

Ba Khabar Swat

اوڈیگرام، تین سال قبل ڈکیتی کرنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار

Ba Khabar Swat

1 comment

خرید تلویزیون 55اینچ July 18, 2021 at 2:06 pm

مطلب خوبی بود

خرید تلویزیون 55اینچ

Reply

Leave a Comment