چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل،وومن کیمپس کے لئے 260 کنال اراضی فراہم کردی گئی، محبوب الرحمان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹر ار اور شانگلہ کیمپس کے انچارج محبوب الرحمان نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کی تعمیر پر کام تیزی سے کام جاری ہے۔ کبل میں وومن کیمپس کے لئے 260 کنال اراضی فراہم کردی گئی ہے۔  وومن کیمپس کے لئے فنڈ موجود ہیں۔ سوات یونیورسٹی کی تعمیر وترقی میں وزیر اعلیٰ محمود خان اور سوات کے وزرا بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور شانگلہ کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم ہورہے ہیں۔ سائنس و ٹیکنالو جی کے اس جدید دور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی اور کامیابی ممکن نہیں۔

Related posts

Bahrain, pickup garhi ulathne se 2 khawateen samaith 4 afrad zakhmi

Ba Khabar Swat

مینگورہ، نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو اِغوا کرلیا

Ba Khabar Swat

Rain, Hail Turn weather Pleasant in Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment