چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

موجودہ حکومت چند تقاریر کے عوض کشمیر سے بری الذمہ ہوچکی، عائشہ سید

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی کی سابقہ خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے گزشتہ چھے ماہ سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ہسپتال، تعلیمی مراکزبند ہونے سے کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کے لیے  چند تقاریر کرکے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیا ہے، جب کہ اس ظلم پر عالم اسلام کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ماضی میں بھی کشمیریوں کے حق کے لیے  آواز اُٹھائی اور آئندہ بھی اُن کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ 5 فروری یوم کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

Related posts

کپڑے،جوتے اور حجام کی دکانوں کے لئے بھی طریقہئ کار وضع کیاجائے، عبدالرحیم

Ba Khabar Swat

سوات، مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، سات زخمی

Ba Khabar Swat

مہمانوں کی گاڑی دریا میں جاگری، دو افراد جاں بحق، 6لاپتا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment