(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جلد ہی خصوصی فلائٹس کے ذریعے ان کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سوات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ڈیلی ویجرز کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ سوات میں گیارہ سو افراد کے لئے آئی سولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کے ہیلتھ سسٹم کرونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں۔صرف احتیاط ہی اس مسئلے کا حل ہے۔ احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ سوات میں ایک لاکھ 99 ہزار افراد کی سکریننگ مکمل ہوگئی ہے۔
previous post
