چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لائیں گے، مراد سعید

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جلد ہی خصوصی فلائٹس کے ذریعے ان کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سوات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ڈیلی ویجرز کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر  رہی ہے۔ سوات میں گیارہ سو افراد کے لئے آئی سولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کے ہیلتھ سسٹم کرونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں۔صرف احتیاط ہی اس مسئلے کا حل ہے۔ احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ سوات میں ایک لاکھ 99 ہزار افراد کی سکریننگ مکمل ہوگئی ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا سے سوات رائیڈرز کلب کا سیف ڈرائیونگ ٹریننگ کے لیے انتخاب

Ba Khabar Swat

کانجو، سکول میں زیرِتعلیم یتیم اوربے سہارا بچوں میں وینٹر پیکیجز تقسیم

Ba Khabar Swat

فتح پور، موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment