(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ایک گھر سے چار دن میں تین جنازے اٹھے۔ 13 اپریل کو گوہر ایوب ساکن جنازگاہ روڈ گھر میں انتقال کر گئے تھے۔ اس کے تین دن بعد 16اپریل کو ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اگلے روز17اپریل کو ان کے والد بھی انتقال کر گئے۔ ان کو جمعہ کو سپرد خاک کیا گیا۔ چار دن میں ایک گھر سے میاں، بیوی اور جوان بیٹے کے جنازے اٹھنے پر علاقہ میں سوگ جیسی صورتحال ہے۔
previous post
