سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں حالیہ بارش سے مختلف علاقوں میں نالے، ندیاں ابل پڑیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد، اسٹیڈیم روڈ چنار کالونی، امانکوٹ اور دیگر علاقوں میں ندی، نالے نکلنے سے بیشتر گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے ان کا نقصان ہوا۔ لوگ روزے کی حالت میں گھروں سے پانی نکالتے دیکھے گئے۔
