سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ سنڈوکہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں دونوں فریق سے ایک، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شام کے وقت تکرار کے بعد فریقین میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے شیر محمد اور دوسرے فریق سے گل بہادر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔ دیر ہونے کی وجہ سے وجہ تنازعہ اور ملزمان کے بارے میں معلومات نہ مل سکے۔
next post
