چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق،مزید 20متاثر

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق اور مزید 20افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ کا 70 سالہ زیرِ علاج مریض ہسپتال میں چل بسا، جس کے ساتھ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی۔ جاں بحق شخص کی جنازہ اور تدفین حکومتی ایس او پیز کے تحت کردی گئی۔ سوات میں مزید بیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد وائرس کے شکار افراد کی تعداد 383 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق کرونا سے متاثر ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 95 ہوگئی اور صحت یابی کا تناسب اب تک 25 فیصد ہے۔

Related posts

سوات بورڈ، نہم و دہم کے سالانہ امتحانات، 321 امتحانی مراکز قائم

Ba Khabar Swat

mingora news

Ba Khabar Swat

مینگورہ، چپل کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں کا خام مال جل کر راکھ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment