چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل دیولئی، بجلی کا مین تار مزدوروں پر گرگیا، ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں بجلی کا مین تار مزدوروں پر گرنے سے ایک جاں بحق اور دوسرا جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔دونوں مزدور بازار میں ٹرک سے سیمنٹ اتار رہے تھے کہ اوپر سے ان پر بجلی کا مین تار گر گیا۔ نتیجے میں دوست محمد خان موقع پر جھلس کر جاں بحق اور سلمان شدید زخمی ہوگیا، جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے خلاف اہلِ علاقہ اور تاجروں نے احتجاج کیا اور ذمہ دار افراد کی گرفتاری اور بوسیدہ تاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

پاکستان پوسٹ میں انقلاب لانے کا دعویٰ، عملہ 50فی صد سے بھی کم، رپورٹ

Ba Khabar Swat

سیدوہسپتال کی ایم آرآئی مشین عرصہئ دراز سے خراب، سابق ناظم کا احتجاج کا اعلان

Ba Khabar Swat

پاکستان زندہ باد مومنٹ سوات کا جمعہ کو مینگورہ میں جلسہ کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment