چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مدین احتجاج، 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں گذشتہ روز احتجاج کرنے والے 60 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ چند روز قبل اہلِ علاقہ نے گھروں میں پانی داخل ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ کو بلاک کیا تھا۔ مدین پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس میں 50 سے 60افراد کو چالان کیا گیا ہے۔ ان میں دس افراد کے نام بھی درج ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف 6 دفعات کو مقدمہ کاحصہ بنایا۔ گذشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں محبوب اللہ، احتشام الحق، دلدارحسین، ابراہیم شاہ، اسد، رشیدا قبال، عمران، شاہ حسین اور حارث شامل ہیں۔ انہیں اگلے روز ہتھکڑیاں لگا کر بحرین کی عدالت میں پیش کیا گیا، لیکن عدالت نے انہیں ضمانتیں دے دیں۔

Related posts

جی جی پی ایس جمال آباد سنگوٹہ، ظالم استانی کا بچی پر تشدد، ہاتھ کی ہڈی توڑ ڈالی

Ba Khabar Swat

سوات، مشروم اونچی، بڑی اور خوبصورت جھیلوں میں سے ایک ہے، خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

سوات ایکسپریس وے کی تعمیر، کبل کے زمین مالکان کامزاحمت کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment