(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام کے محلہ ہارون آباد میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 45سالہ حیدر علی ولد گل حیدر پر نجیب اللہ ولد بخت محمد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او گل شید خان کے مطابق قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ قاتل کے بیٹے کو دو سال قبل کسی نے قتل کیا تھا اور قاتل کو شک تھا کہ ان کے بیٹے کو مقتول نے قتل کیا تھا۔
previous post
