چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلبہ کا مظاہرہ، روڈ بلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مٹہ میں افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج کے سیکنڈ ائر کے طلبہ نے سیکنڈ شفٹ کی بھاری بھر کم فیسوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیااورٹریفک جام کرکے نعرے بازی کی۔ 14000روپے فیس جمع کرانے کی سکت نہیں۔ وزیراعلیٰ فوری طور پر نوٹس لیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کیے تھے لیکن اب کلاسز کی کمی کی وجہ سے سیکنڈ شفٹ میں ہمیں منتقل کیاجارہا ہے جس کی الگ14ہزار روپے فیس ہم سے جمع کروانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے والدین معاشی طور پر بدحال ہوچکے ہیں۔ لہٰذا حکومت ہمیں ریلیف دے۔

Related posts

کالام،سنو جیپ ریلی میں شاہ وزیر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

Ba Khabar Swat

دارمئی،موٹر کار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ جاں بحق

Ba Khabar Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment