چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

حالیہ واقعات میں کئی خواجہ سرا جاں بحق اور معذور ہوچکے، فرزانہ ریاض

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ٹرانس الائنس کی چیئرپرسن فرزانہ ریاض نے کہاہے کہ خواجہ سرا معاشرہ کا کمزورطبقہ ہے مگر اس کے باوجوبھی وہ لوگوں میں خوشیاں بانٹتا ہے۔ وقتاً فوقتاً ہمارے ساتھ ناخوشگوار واقعات پیش آتے ہیں۔ ہمیں مارا پیٹا جاتا ہے، یہاں تک کہ ہمیں گولیاں بھی ماری جاتی ہیں۔ایسے واقعات میں اب تک ہمارے بہت سے ساتھی جاں بحق اورکئی ساتھی عمر بھر کے لیے معذورہوچکے ہیں۔ ملزمان پکڑے جاتے ہیں۔ رپورٹ درج ہوتی ہے مگر ہمیں پتا نہیں چلتا کہ رپورٹ میں کون سی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ حال ہی میں سوات میں ہمارے ایک اورساتھی کو زخمی کیاگیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرخواجہ سراؤں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نادراخان اوردیگر خواجہ سرا اور عہدیدار بھی موجودتھے۔

Related posts

سیدو میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی طرف سے یک روزہ ہائیک کا اہتمام

Ba Khabar Swat

وزیر اعظم شہباز شریف آج سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

صاف پانی کی فراہمی و صفائی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے، شیدا محمد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment